17 اگست 2025 - 12:29
غزہ: اسرائیلی فوج کا اسپتال پر حملہ، 7 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج نے الاہلی اسپتال پر حملہ کر کے 7 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا || عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے میں پیش قدمی شروع کرتے ہوئے 10 لاکھ سے زائد لوگوں کو جنوبی علاقوں کی طرف جانے پر مجبور کر دیا ہے۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے نافذ کردہ غذائی قلط سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 11 مزید فلسطینی بھوک سے جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد بھوک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 251 ہوگئی ہے، جن میں 108 معصوم بچے شامل ہیں۔
اکتوبر 2023ء میں شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 61 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha